ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکتوبر 27 اور 28 کو ضلع اُترکنڑا کے مختلف علاقوں میں اینٹی کرپشن بیوروکا عوامی رابطہ پروگرام

اکتوبر 27 اور 28 کو ضلع اُترکنڑا کے مختلف علاقوں میں اینٹی کرپشن بیوروکا عوامی رابطہ پروگرام

Wed, 26 Oct 2016 15:14:18    S.O. News Service

کاروار26/اکتوبر(ایس او نیوز) اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے افسران نے ضلع اُترکنڑا کے عوام سے رابطہ کرکے جانکاریاں لینے کا پروگرام بنایا ہے۔ ضلع اینٹی کرپشن بیورو کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے موصولہ تفصیل کے مطابق 27/اکتوبر کو اے سی بی کے افسران رابطے کے لئے سرسی سرکٹ ہاوس میں صبح 11بجے سے 1بجے تک حاضر رہیں گے۔ جبکہ یلاپور سرکٹ ہاوس میں دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک ملاقات ہوسکے گی۔28/اکتوبر کوصبح 11بجے سے 1بجے تک ڈانڈیلی سرکٹ ہاوس میں عوام سے جانکاریاں حاصل کی جائیں گی۔ متعلقہ علاقوں کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں ان آفسران سے ملاقات کریں۔


Share: